بھٹکل:25/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹکنالوجی بھٹکل کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر سبرامنیا بھاگوت کی رہنمائی میں کالج کے تھرڈ سم کی طالبات سعدیہ انڈیکر اور انیشا نے بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ویب سائٹ کی تشکیل کئے جانےپر سلور جوبلی فنکشن میں بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ان تینوں کی تہنیت کی گئی ۔
پروفیسر بھاگوت گذشتہ 13سالوں سے انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ،ایک مصنف کے طورپر انہوں نے لاجک ڈیزائن ، ڈی بی ایم ایس سمیت کئی کتابوں کو شائع کیا ہے۔کمپیوٹر میدان میں ان کی خدمات کو دیکھتےہوئے 2009میں انہیں کرناٹکا حکومت کی طرف سے اموگھ ورشا نرپتنگا ایوارڈ سے بھی نوازاگیا ہے۔ فی الحال وہ کمپیوٹر سائنس کے میدان میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔اس موقع پر انتظامیہ ، پرنسپال ، نائب پرنسپال، اسٹاف، طلبا وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔